ریکارڈ شمولیتی تقاریب ،عوام مسلم لیگ ن اور اسکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے ، امیر مقام

انشاء اللہ 8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کا سورج طلوع ہوگا، صدر مسلم لیگ (ن)خیبر پختون خوا

جمعہ 19 جنوری 2024 06:45

کبل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2024ء) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں روزانہ کی بنیاد پر رکارڈ شمولیتی تقاریب اور جلسوں کا سلسلہ جاری ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مسلم لیگ ن اور اسکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے اور انشاء اللہ 8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کا سورج طلوع ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمارا ماضی ہمارا گواہ ہے ہمیں جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں کی ضرورت نہیں، ہم نے پہلے بھی ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالا اور اب بھی نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہی مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، انکا کہنا تھا کہ مخالفین اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مہنگائی ،غربت ، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے ہم میدان میں اترے ہیں عوام ہمارا ساتھ دیں۔

انہوںنے کہاکہ آنے والے انتخابات میں عوام کی طاقت سے وفاق سمیت خیبرپختونخوا میں حکومت بنا کر ملک کو معاشی و سیاسی استحکام لائنگے اور ملک کو دوبارہ ترقی کے ٹریک پر چڑھائینگے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ قوم 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر وفاق جبکہ بالخصوص خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنانے کا مینڈیٹ دینگے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف مرکز بلکہ اس دفعہ صوبے میں بھی نواز شریف اور شیر کی حکومت ہوگی ، مہنگائی کا ذمہ ہم نہیں وہ ہے جنہوں نے آئی ایم ایف سے عوام دشمن معاہدہ کیا، ہم نے تو نوازشریف کی قیادت میں 2016 میں ہی آئی ایم ایف کا کچکول توڑا تھا۔

انہوںنے کہاکہ ہمارا منشور اور ایجنڈا نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی ماضی ہے ملک کو مشکلات سے نکالنا عوام کو خوشحالی دینا پاکستان مسلم لیگ نون کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کو ایک جماعت نے پاکستان کے املاک اور اداروں پر حملہ آور ہوکر ملک دشمنی کا ثبوت دیا ، اسی گروہ نے نو سال اس صوبے میں حکومت کرکے صوبے کو دیوالیہ بنایا اور صحت و تعلیم سمیت انفراسٹکچر کو تباہ کیا، عوام اب انکا اصل چہرہ پہچان چکی ہے اور انکو مسترد کرچکی ہے۔

انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ قوم 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ قوم کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے رہے خواہ سیلاب ہو ، زلزلہ ہو یا کوئی بھی دوسرا واقعہ قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ٹیکس نافذ نہیں ہونے دیا اور اگر اللہ نے موقع دیا تو آئندہ بھی ہر فورم پر اس خطے کے غریب عوام کی ترجمانی کرتا رہونگا۔اس موقع پر امیدوار قومی اسمبلی این اے 3 واجد علی خان اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 8 حاجی جلات خان و دیگر نے خطاب کیا۔