ظ*قائد آباد میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کارنر میٹنگ کے بعد ریلی پر فائرنگ

ض*پیپلزپارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ محفوظ ہیں،ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی aنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 19 جنوری 2024 21:05

۱ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2024ء) قائد آباد کے علاقے گلشن بونئیرپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ کی کارنرمیٹنگ کے بعد نکالی جانے والی ریلی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ ریلی کے دوران ہوئی۔واقع کی تحقیقات کر رہے ہیں۔پیپلزپارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ کارنر میٹنگ ختم کرکے جارہے تھے۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ محفوظ ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللہ نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کارنر میٹنگ پر گلشن بونیر میں فائرنگ کی گئی۔زخمیوں کے ہمراہ جناح اسپتال جا رہا ہوں۔پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے صدر اور ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد جناح اسپتال زخمیوں کی عیادت کرنے کے لیے پہنچے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دی جائے۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گلشن بونئیر میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔شرپسند عناصر نے پی پی کارکنان پر حملہ کیا ہے ایک بچے کی حالت خراب ہے۔نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ اس طرح کے واقعات کو دیکھیں۔

پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہے اور ہمیشہ ڈٹ کر کھڑی ہوتی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ پر امن ماحول میں انتخابات ہوں۔اس شہر نے بہت برا وقت دیکھا ہے لیکن اب خوف کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔ہمارے ہزاروں کارکن جاں بحق ہوئے ہیں۔پی پی ان حملوں سے نہ کبھی ڈری ہے نہ کبھی ڈرے گی۔ 19-01-24/--316 #h# ة اے این پی جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے میدان میں نکلی ہے، میاں افتخار حسین #/h# 9 نوشہرہ (آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی شفافیت اور غیرجانبدارانہ ہی ملک کی سالمیت اور جمہوریت کے درخشاں مستقبل کی ضامن ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے میدان میں نکلی ہے۔خیبرپختونخوا کی ترقی اور پختونوں کی محرومیوں کے خاتمہ اولین ترجہی ہے۔حکمرانوں نے ہمیشہ پختونوں کے مینڈیٹ کو چوری کیا۔پختونوں کے حقوق کی جنگ خدائی خدمتگار ہمیشہ سے لڑتے آرہے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو کہ دھشتگردوں کے خلاف کھڑی ہے۔

ملک اور خطے میں امن کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کی طرح عمل در آمد ہونا ناگزیر ہے۔آٹھ فروری کا سورج عوامی نیشنل پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر نکلے گا۔عوام باچہ خانی کے جھنڈے تلے جمع ہوجائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 89کی انتخابی مہم کے سلسلے میں چوکی درب اور ترخہ میں شمولیتی جلسوں سے کے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شمولیتی جلسوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار این اے 34 میاں بابر شاہ کاکا خیل،پبی تحصیل صدر حاجی زرعلی،میاں نوید،شفیع اللہ استاد،ماسٹر دلاور خان اور نعیم قادر نے بھی خطاب کیا۔ترخہ گاوں کی معروف شخصیت نور ولی، پرویز استاد، بادام گل کاکا اور ملنگ گل نے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔