جے یو آئی زیر اہتمام ثمر باغ میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح

جمعہ 19 جنوری 2024 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2024ء) جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام پخہ غلام کے علاقے ثمر باغ میں مرکزی الیکشن افس کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کے سینیئر نائب امیر قاری سید رفیق شاہ، این اے 29 کے امیدوار عرفان اللہ شاہ، پی کے 74امیدوار اعجاز خان، جمعیت کے دیرینہ کارکن قاری شاہ فہد، سید زاہد اللہ، شاہ فہد شاہ اور دیگر قائدین بھی موجود تھے اس موقع پر قاری سید رفیق شاہ کی قیادت میں اہل علاقہ کے مشران اور دیگر پارٹی کارکنوں کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی جبکہ مقامی مدرسے میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے قاری سید رفیق شاہ ،عرفان اللہ شاہ ،حاجی اعجاز خان اور دیگر نے کہا کہ جے یو ائی عوامی مسائل بخوبی جانتی ہے اور موجودہ مہنگائی اور مشکلات کے دور میں عوام کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی ہے اور انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے جھوٹے وعدے کیے جبکہ جمعیت علماء اسلام میدان میں رہ کر عوام کے مسائل حل کرے گی اور عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔