فرید آباد، پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تحصیل فرید آباد میں شمولیتی پروگرام کا انعقاد

ہفتہ 20 جنوری 2024 21:51

فرید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تحصیل فرید آباد کے گاں گوٹھ رانجھن خان کھوسہ میں شمولیتی پروگرام کا انقعاد کیا گیا شمولیتی پروگرام میں مختلف اقوام نے شرکت کی اور مکمل طور پر حمایت کا اعلان کیا شمولیتی پروگرام میں پی پی کے رہنما نامزد امیدوار میردوران خان کھوسہ آزاد امیدوار این اے 255 حاجی نثار احمد کھوسہ پی پی کے رہنما ایڈکیٹ امجد علی کھوسہ صعنان خان گولہ و دیگر نے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب باریاں لینے کا وقت گزر چکا ہے عوام باشعور ہیں ستر سالوں سے حکمران کرنے والوں نے صرف اور صرف کرپشن کو فروغ دیا ہے ضلع صحبت پور ہر دیہات میں ورک کرنے کیلئے جاتے ہیں تو پورا ضلع کھنڈرات میں تبدیل نظر آتا ہے ان کھنڈرات کے ذمہ دار صرف اور صرف سابق حکمران ہیں کیونکہ سابق حکمران نے صرف اپنے تجوریاں پر کیئے ہیں ستر سالوں سے حکمران کرنے والوں نے پورا صحبت پور کو تباہ و برباد کر دیا ہے پورا علاقہ تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں سال 2022 سیلاب لانے والوں نے خود اسلام آباد اور بیرون ممالک میں رہائش اختیار کیا اور غریب طبقہ روڈوں کے کنارے بے یارو مدد گار پڑے تھے سیلاب لانے والوں کو 8 فروری کو باشعور عوام عبرتناک شکت دینگے نصیرآباد ڈویژن گرین بیلٹ میں شمار ہوتا ہے پٹ فیڈر کو بھی سابق حکمرانوں نے تباہ کر دیا ہے نصیرآباد ڈویژن کا دارو مدار زراعت پر ہے اگر زراعت نہیں ہوا تو نصیرآباد ڈویژن میں قحط سالی ہونے کا خدشہ ہے انشااللہ تعالی 8 فروری کو باشعور عوام ستر سالوں حکمران کرنے والوں کو مسترد کر دینگے۔