عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے عام انتخابات 2024ء کے لیے الیکشن مہم بھرپور انداز سے جاری

ہفتہ 20 جنوری 2024 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے عام انتخابات 2024ء کے لیے الیکشن مہم کا سلسلہ بھر پورطریقے سے جاری ہے۔ ہفتہ کو اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں بخشالی 2 مردان میں انتخابی جلسہ ہواعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و نامزد امیدوار این اے 22، پی کے 58 مردان امیرحیدرخان ہوتی، امیدوار پی کے 55 محمد سہیل باچا اور دیگر ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

‏پشاورمیرہ کچوڑی حجرہ محمد نثار خان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ ہوئی جس میں صوبائی نائب صدر و امیدوار این اے 29 ثاقب اللہ خان چمکنی، امیدوار پی کے 75 ارباب عثمان خان، چیئرمین ضیاء الرحمن، چیئرمین احسان اللہ خان، کاشف نثار اور دیگر عہدیداران سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

‏ملاکنڈ یونین کونسل ہیرو شاہ (ویلج گنڈیرو شاہ) میں شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی سے کثیر تعداد میں کارکنان نے عوامی نیشنل پارٹی میں خاندانوں سمیت شمولیت اختیار کی۔

اسی طرح ارمڑ میانہ میں شمولیتی تقریب، مختلف سیاسی جماعتوں سے متعدد افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب میں امیدوار پی کے 75 ارباب عثمان خان اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ انتخابی مہم کی تیاری کے حوالے سےمردان فاطمہ 2 میں عوامی نیشنل پارٹی کا انتخابی جلسہ ہوا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و نامزد امیدوار این اے 22، پی کے 58 مردان امیرحیدرخان ہوتی، امیدوار پی کے 59 ہارون خان اور دیگر ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔