۵پنجگور خدابادان عیسی وشبود سراوان میں بی این پی عوامی کے پرانے رفقاء پارٹی چھوڑ کر نیشنل پارٹی میں چلے گئے

اتوار 21 جنوری 2024 18:00

I'پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2024ء) پنجگور خدابادان عیسی وشبود سراوان میں بی این پی عوامی کے پرانے رفقاء کا سینکڑوں کی تعداد میں اپنے پارٹی سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت خدابادان میں ایک پرہجوم مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران باقاعدہ اعلان کردیا شمولیتی جلسے سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر اور آنے والے الیکشن میں پی بی 30کے امیدوار میر رحمت صالح بلوچ و سابق صوبائی اسمبلی کے رکن و پی بی 29 کے امیدوار حاجی محمد اسلام بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و این اے 258کے امیدوار پھیلن بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما چئیرمن شعیب بلوچ میجر(ر)حاجی محمد اقبال بلوچ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر بلال احمد بلوچ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حاجی محمد اسحاق بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا شمولیتی پروگرام سیاست میں ایک اہمیت کا حامل ہے یہ شخصیات مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ طبقہ ہیں روایتی سیاسی کارکن نہیں ہیں بلکہ بلوچستان کی سیاست میں انکا الگ مقام و رتبہ ہے جنہوں نے بلوچ قومی سیاست کو باریک بینی سے بانپا ہے آج انہوں نے میر جمہوریت حاصل خان بزنجو شہید ڈاکٹر یاسین نوری نصیر خان غوث بخش بزنجو شہید وطن مولا بخش دشتی کی کاروان میں شامل ہوکر ثابت کردیا کہ جمہوریت کی بالادستی قومی راجی بلوچ نمائندہ جماعت نیشنل پارٹی ہے تعلیم یافتہ طبقہ کی دن بدن نیشنل پارٹی میں شمولیت ہماری جدوجہد کا مقصد تھا سو ہم کامیاب ہوئے ہیں جس امید قومی بقا کا سوچ لے کر وہ نیشنل پارٹی میں آئے ہیں انکے بنیادی تمام مسائل زندگی سے تعلق رکھنے والے ضروریات کو مشترکہ طور پر مل کر جدوجہد کرکے حل کریں گے نیشنل پارٹی کی ترجیحات عوام کے مسائل کا حل ہے وہ حل مشترکہ جدوجہد سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ قوم جو اس وقت اسلام آباد کی ظلم و جبر نہ برابری کا شکار ہے اس نوآبادیات کی طرزِ عمل اس ذہنیت کو ختم کرنے کا واحد حل بلوچ قوم کا نیشنل پارٹی میں شامل ہوکر یکجا حل کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے ہر فورم پر سیاسی جمہوری کلچر کی بحالی کا آواز اٹھایا ہے اور قوم کو واضح پیغام دیا کہ ان قوتوں کو ایکسپوز کریں کہ وہ بلوچ قومی سیاسی ماحول کے نام پر جھوٹا لبادہ اوڑھ کر قوم کو گمراہ کررہے ہیں آج ہم جس مقام پر شمولیتی جلسہ کررہے ہیں یہاں کے ماحول کو خراب کرنے والے کون ہیں قوم کو سمجھ جانا چاہیے کہ پنجگور میں بغض انا پرستی کی سیاست کون پھیلا رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہیکہ جو اپنے ہمسائے کا احترام نہ کرسکتے وہ قوم کو کیا دے سکتے ہیں جو عمل کررہے ہیں یہ عمل نہ سیاسی ہے نہ انسانی ہے نہ اخلاقی ہے یہ ان کے اندر کا چھپا ہوا بدنما کردار ہے جو ابل کر سامنے آرہا ہے انہوں نے کہا ہے نیشنل پارٹی ایک پرامن سیاسی بلوچ نمائندہ جماعت ہے اور آج عوام نے سمجھ لیا کہ کس کی کیا قیمت ہے آج جو حرکت ہورہی ہے وہ غیر انسانی سلوک ہے نیشنل پارٹی کے کارکنان اس منفی عمل سے دور رہیں اس طرح کے عمل سے ہمیں پنجگور کی خدمت سے عوام کو نیشنل پارٹی سے کوئی دور نہیں رکھ سکتا ہے سیاست خدمت سیاست احترام کا نام ہے ہم انہیں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ہم ضلعی انتظامیہ سے کہنا چاہتے ہیں کہ جس طریقے سے سیاسی پروگراموں کے سامنے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں انکی خاموشی اسکی کوتاہی ہے جس کی مزمت کرتے ہیں انتظامیہ کی وجہ سے الیکشن سے قبل ماحول کو دانستہ خراب کیا جارہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم سمجھ گئی کہ انکا قدر و قیمت کیا ہے سیاسی کردار سے عاری حرکتیں انسانی بدتمیزی انسانی توعیں جیسا عمل ہے جسکا جتنا سوچ ہوگا اسکا اتنا کردار ہوگا سیاسی مقابلہ سیاسی نظریہ کے طور پر کیا جاتاہے اس طرح کا عمل آپ کی مایوسی کا ثبوت ہے اس دوران حاجی محمد اقبال بلوچ نے نئے شمولیت کرنے والوں کے سربراہان کا نام پڑھ کر سنایا جس میں حبیب الرحمان رودینی سابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت بلال احمد بلوچ سابق زونل چیف زرعی بینک محمد اکبر محمد یعقوب بلوچ گرمکان موسی خلیفہ عیسٰی کور محمد انیس احمد خدابادان طعیب رودینی رحم جان نزیر احمد مسلم احمد کشانی نوک آباد تسپ موسی قاضی نصرت اللہ میروانی حاصل رشید حسن نوک آباد تسپ ڈاکٹر شوکت علی محمد حسنی انجنئیر نور بخش تسپ محمد طارق سندے سر چتکان خلیل احمد ایراپ تسپ سمیع اللہ ثنا اللہ سراوان میجر آفتاب کاکا راشد گچکی ظہور احمد تسپ محمد حسن گرمکان صابر شریف غریب آباد تسپ غلام محمد عرض محمد وشبود ملا انور سراوان ماسٹر رف احمد گرمکان کامریڈ عبدالحیکم عالیزئی امین اللہ تسپ سریقلات حامد سابق ڈائریکٹر زراعت ابرہیم اسحاق بلوچ شبیر احمد وشبود نے اپنے قوم و خاندان کے ساتھ بی این پی عوامی سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا انہوں کہا ہے کہ ہم نیشنل پارٹی کے آئین و منشور سے اتفاق کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے پارٹی نظریے کو گھر گھر جا کر پہنچائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ سیاست جمہوری عمل سے کاربند ہونا چاہئے آج کے مخالفین کے عمل سے واضح ہے کہ پنجگور میں سیاست کو کس نہج تک لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اسی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے ترقی روڑ و بلڈنگ کا نام نہیں ہے بلکہ عقل و شعور کی ترقی ہونی چاہئے سیاست دھوکہ انا بغض کا نام نہیں ہے لوگوں کا احترام دینے کا نام ہے چئیرمن شعیب بلوچ نے کہا ہے کہ خدابادان نیشنل پارٹی کا ہے اور آئندہ بھی رہے گا انہوں نے کہا ہے کہ آنے والے تعلیم یافتہ طبقہ پنجگور کے سیاست میں تبدیلی لائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ آج جو بھی مخالفین کردار ادا کررہے ہیں ان سے سب واقف ہیں آج گیٹ کے سامنے پولیس کی نفری اور ایک افراتفری کا نظام سے واضح ہے کہ کون سیاسی ماحول کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں محمد قاسم بلوچ نے کہا ہے کہ آج مخالفین کی جانب سے جو غیر سیاسی کلچر پیدا کیا جارہا ہے قابل مزمت عمل ہے انہوں نے کہا ہے کہ سیاست اخلاق روا داری کا نام ہے لیکن آج وہ مخالفین کی جانب سے نظر نہیں آتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ آج پنجگور کے ووٹ کس جانب جارہی ہے مخالفین نے سمجھ کر گھبرا گئے ہیں ۔