پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا انتخابی مہم کیلئے یکہ توت میں انتخابی آفس کا افتتاح

اتوار 21 جنوری 2024 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2024ء) پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 83 سید ظاہر علی شاہ اور قومی اسمبلی کے امیدوار این اے 32 عابد اللہ خان یوسفزئی نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے مین آفس کا افتتاح یکہ توت گیٹ بلمقابل پولیس کر دیا ہے اس موقع پر بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔ تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے منتخب چیئرمین یار محمد نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

یکہ توت آفس کے افتتاحی اور شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ظاہر علی شاہ اور عابد اللہ خان یوسفزئی پیپلز پارٹی نے کارکنوں کا شاندار استقبال اور شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو خوش آمدید کہا۔ پی پی پی کے امیدواروں نے کہا کہ یہ عوام کا مجمع ہمارے 10 نکاتی عوامی معاشی معاہدے پر ووٹ کی ضمانت ہے، انشاء ? 8 فروری کو عوامی راج قائم کرکے ہم اپنے عوامی معاشی معاہدے پر عمل درآمد کرکے پاکستان کو مہنگائی، غربت اور بیروزگاری سے نجات دلوائیں گے۔ 8فروری کا سورج پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ شہید بھٹو نے عوام کو سیاسی شعور دیا جہالت اور غربت کے خاتمے کی بنیاد رکھی۔