ہمارے سامنے پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن برابر ہیں

ایسا تاثر دینا غلط ہے کہ الیکشن کمیشن کا کسی سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ ہے۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 جنوری 2024 12:04

ہمارے سامنے پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن برابر ہیں
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 جنوری 2024ء ) الیکشن کمیشن نے این اے 171 میں ریٹرننگ افسر کو دھمکیاں دینے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ممبر نثار درانی کا کہنا ہے کہ ہمارے سامنے پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن برابر ہیں۔ایسا تاثر دینا غلط ہے کہ الیکشن کمیشن کا کسی سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ ہے۔ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے 14 جنوری کو این اے171 میں ایک امیدوار کی طرف سے ڈی آر او کے آفس میں آر او اور ڈی آر او کو حراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو ذاتی حیثیت میں مکمل معلومات کے ساتھ بروز مذکورہ امیدوار کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں باقاعدہ سماعت کے لیے طلب کیا تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق میڈیا سے ایک واقعہ رپورٹ ہوا جس کے مطابق این اے171 میں ایک امیدوار نے ڈی آر او کے آفس میں آر او اور ڈی آر او کو حراساں کیا اور الیکشن کے پراسیس میں انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے موقع پر مداخلت کی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے اس معاملے کی سنگینی کے پیش نظر فوری نوٹس لیا اور چیف الیکشن کمشنر نے ذاتی طور پر چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی آر او / ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یار خان سے بات کر کے واقعہ کی ابتدائی معلومات حاصل کیں۔

مزید یہ کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو ذاتی حیثیت میں مکمل معلومات کے ساتھ منگل کو انتخابی امیدوار کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں باقاعدہ سماعت کے لیے طلب کر لیا ہے تاکہ آئین اور قانون کے تحت مزید کارروائی کی جا سکے۔ادھر عام انتخابات 2024 الیکشن کمیشن نے سرکاری افسران و ملازمین کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن نے سرکاری افسران و ملازمین کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں ریٹرننگ افسران کی اجازت سے مشروط کر دی گئیں