شہریار آفریدی کی گرفتاری پر توہینِ عدالت کیس کسی اور بینچ کو منتقلی کی استدعا مسترد
منگل 23 جنوری 2024 15:03
(جاری ہے)
اس موقع پر ایم پی او آرڈرز سے متعلق ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
ایڈووکیٹ قیصر امام نے ایم پی او آرڈر عدالت کے سامنے پڑھ کر سنایا۔ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز کے وکلا نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض اٹھا دیا۔عدالتِ عالیہ نے توہینِ عدالت کیس کسی اور بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔جسٹس بابر ستار نے کہا کہ اس عدالت کی کارروائی میں یہ تکنیکی چیزیں نہیں ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر کے وکیل نے بتایا کہ پراسیکیوٹر نے عدالت میں جو ریکارڈ پیش کیا اس کی کاپی ہمارے پاس نہیں۔جسٹس بابر ستار نے کہا کہ یہ ایک سادہ سا کیس ہے، رول آف لا کا معاملہ ہے، اس کیس کو کسی اور جج کو ٹرانسفر نہیں کر رہے، آپ دلائل دیں، اگر ان کے ایم پی او آرڈرز ٹھیک تھے تو فیصلہ آ جائے گا، انہوں نے کئی دن تک اس ملک کے شہریوں کو جیل میں رکھا ہے، عدالتی آرڈرز موجود ہیں، ان کا کوئی ایم پی او آرڈر برقرار نہیں رہا۔شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ مشکل حالات میں ڈیوٹی کر رہے ہوتے ہیں، ان پر بھی کئی قسم کے دباو ہوتے ہیں۔جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ ہم اب یہ کہیں کہ پولیس افسر اور دیگر کسی گریٹ گیم میں مہرے بن جائیں راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ عدالت ایک مخصوص ذہن کے ساتھ کارروائی چلا رہی ہے۔جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ نے اعتراضات اٹھائے تو ہم نے نوٹ کرا دیے، میں کیس ٹرانسفر نہیں کروں گا، آپ میری ججمنٹ کو چیلنج کر لیجیے گا، آج ریکارڈ عدالت میں پیش ہو چکا ہے، اس کو تو حصہ بنانے دیں۔شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہاں اس پر آج بے شک سماعت کر لیں۔جسٹس بابر ستار نے شاہ خاور ایڈووکیٹ سے کہا کہ میں بھی آج فیصلہ سنانے والا نہیں تھا ، شہادتیں ریکارڈ کر لیتے ہیں پھر تمام کاپیاں آپ کو بھی فراہم کر دیں گے، شہادتیں مکمل ہونے کے بعد سماعت انتخابات کے بعد کر لیں گے۔اس کے بعد عدالت نے شہریار آفریدی کی ایم پی او میں گرفتاری پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
کرغیزستان: واپسی کے منتظر طلبہ کی طویل قطاریں
-
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،آئی ایس پی آر
-
جیل میں قید کینسر کی مریضہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت بگڑ گئی
-
انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث سکیورٹی اہلکار امن مشن پر؟
-
ہمارا مشن ہے 200 کلو میٹرفاصلے سے چاند کی تصویر لی جائے،ٹیم ممبر آئی کیوب قمر
-
ثاقب نثارنے پیغام بھیجا نواز شریف اورمریم کیخلاف بیان دوتوپارلیمنٹ جاگی: طلال چوہدری
-
صدرآصف علی زرداری کے ون چائنا پرنسپلپرریمارکس انتہائی قابل تعریف ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
-
آئی کیوب کیو، 9 ہزارکلو میٹرسے چاند کی لی گئی تصاویرموصول
-
قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر بیوپاریوں سے کوئی فیس نہ لینے کا فیصلہ
-
حکومت پنجاب کا صنعتی مراکز میں پراپرٹی کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
وزیربلدیات سندھ سعید غنی کی پولینڈ کی مختلف سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات
-
ملک کیلئے تحریک انصاف سمیت سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا،یوسف رضا گیلانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.