پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کل سرگودھا انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے ، استقبال کی تیاریاں مکمل

منگل 23 جنوری 2024 16:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری (کل) 24 جنوری کو سرگودھاآئیں گے اور اپنے پارٹی امیدوروں کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے جن کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری آج 24 جنوری کو سرگودھا آئیں گے اور قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 82 اور این اے 83 کے بھلوال کے مقام پر منعقدہ اپنے امیدواروں کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے جن کی آمد پراستقبال کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔