راولپنڈی ڈویژن کی قومی اسمبلی کی 13 اور پنجاب اسمبلی کی 26 نشستوں پر 934 امیدوار مدمقابل

منگل 23 جنوری 2024 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2024ء) راولپنڈی ڈویژن کی قومی اسمبلی کی 13 اور پنجاب اسمبلی کی 26 نشستوں پر 934 امیدوار مدمقابل ہیں، کل 72 لاکھ 9 ہزار 617 ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 39 نمائندے منتخب کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، سابق وزرا میجر (ر) طاہر اقبال، شیخ آفتاب احمد، غلام سرور خان، شیخ رشید احمد اور حنیف عباسی سمیت کئی پرانے سیاستدان پنجہ آزمائی کر رہے ہیں۔

اے پی پی کو دستیاب تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 13 نشستوں پر 284 امیدوار مدمقابل ہیں۔ اٹک سے 13 لاکھ 49 ہزار 40 ووٹرز قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں پر نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 49 اٹک۔

(جاری ہے)

I سے 14 امیدوار اور این اے 50 اٹک۔ II سے 20 امیدوار مد مقابل ہیں۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔ 1 اٹک سے 16، پی پی۔

2۔ اٹک۔ II سے 17، پی پی۔ 3اٹک۔ III سے 15، پی پی۔ 4 اٹک۔ IVسے 17، پی پی۔ 5 اٹک۔ V سے 14 امیدوار وں میں مقابلہ ہو گا۔ ضلع کوہ مری کے 2 لاکھ 95 ہزار 163 ووٹرز قومی اسمبلی کے ایک حلقہ جبکہ صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ حلقہ این اے۔ 51 مری سے قومی اسمبلی کی ایک نشست پر 27 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پی پی ۔6مری سے 32، پی پی۔ 7 کہوٹہ سے 23 امیدوار مدمقابل ہیں۔

ضلع راولپنڈی میں کل ووٹرز کی تعداد 33 لاکھ 7 ہزار 85 ہے جو قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ این اے۔ 52 گوجر خان سے 15، این اے۔ 53 راولپنڈی سے 15، این اے۔ 54 سے 30، این اے۔ 55 راولپنڈی سے 32، این اے ۔ 56 راولپنڈی سے 31، این اے۔ 57 راولپنڈی سے 26 جبکہ اسمبلی کی نشستوں پی پی۔ 8 راولپنڈی سے 20، پی پی۔ 9 راولپنڈی سے 21، پی پی ۔

10راولپنڈی سے 29، پی پی۔ 11 راولپنڈی سے 36، پی پی۔ 12 راولپنڈی سے 30، پی پی۔ 13 راولپنڈی سے 28، پی پی۔ 14 راولپنڈی سے 31، پی پی۔ 15 راولپنڈی سے 31، پی پی۔ 16 راولپنڈی سے 2، پی پی ۔17راولپنڈی سے 33، پی پی۔ 18 راولپنڈی سے 26، پی پی ۔19راولپنڈی سے 36 امیدوار مقابلے میں ہیں۔ ضلع چکوال میں 7 لاکھ 71 ہزار 916 ووٹرز قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

این اے۔ 58 چکوال سے 21، پی پی۔ 20 چکوال سے 21، پی پی۔ 21 چکوال سے 11 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ضلع تلہ گنگ سے 4 لاکھ 29 ہزار 923 ووٹرز قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ این اے۔ 59 تلہ گنگ سے 22 جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی۔ 22 چکوال و تلہ گنگ سے 35، پی پی 23۔ تلہ گنگ سے 25 امیدوار مدمقابل ہیں۔ اسی طرح ضلع جہلم میں 10 لاکھ 56 ہزار 480 ووٹرز قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ 60 جہلم سے 18 اور این اے۔ 61جہلم II سے 13 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 24 جہلم سے 30، پی پی 25 جہلم سے 24 اور پی پی 26 جہلم سے 21 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے کئی امیدوار ایک سے زائد مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں، ان میں چوہدری نثا ر علی خان این اے۔53 اوراین اے۔

54 سے آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔ شیخ رشید احمد این اے۔ 57 سے عوامی مسلم لیگ ، سپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف این اے۔ 52 گوجر خان، غلام سرور خان این اے۔ 54 ، حنیف عباسی این اے۔ 57 ، ملک ابرار احمد این اے۔55راولپنڈی کینٹ سے امیدوار ہیں جو ایک سے زائد مرتبہ ایم این اے رہ چکے ہیں۔ اٹک سے سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب اور چکوال سے میجر (ر) طاہر اقبال بھی ایک سے زائد مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔

این اے۔ 58 چکوال سے ایاز امیر ، این اے 61 جہلم سے چوہدری فرخ الطاف، این اے۔ 50 اٹک سے ملک سہیل، ایمان طاہر بھی قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے این اے۔ 60 جہلم سے امیدوار بلال اظہر کیانی ، این اے۔ 51 مری سے اسامہ اشفاق سرور کو پہلی بار قومی اسمبلی کی نشست پر میدان میں اتارا ہے۔ اسی طرح صوبائی اسمبلی کی مختلف نشستوں پر بھی کئی بار منتخب ہونے والے امیدواروں کے ساتھ ساتھ نئے امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔ \395\932