شیرپر مہر لگا کر محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں، چوہدری عابد شیرعلی

بدھ 24 جنوری 2024 13:09

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرمملکت پانی و بجلی ‘ ین اے 102 کے امیدوار چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے مایوس عوام کے دلوں میں امید کی کرن روشن ہوئی ہے‘ 8 فروری کو پوری تیاری کے ساتھ الیکشن میں جائیں گے اور پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کلین سویپ کریں گے‘ میاں نواز شریف قوم کی امیدہے اور ہمارا قائد قوم کو مایوس نہیں کرے گا‘ تاجروں کو مسائل حل کریں گے ،عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا‘ حلقے کی عوام کی محرومیوں کو ختم کریں گے ‘ یہ الیکشن سچ اور جھوٹ کی جنگ ہے‘ انشائ اللہ فتح سچ کی ہو گی‘ یہ الیکشن ہم سب نے مل کر لڑنا ہے اور جیتنا ہے سپریم انجمن تاجران سٹی ،کچہری باراز چوک گھنٹہ کے تاجروں نے مسلم لیگ ن کے امیدواران عابد شیر علی اور رانا شہریار کی حمایت کا اعلان کردیا ‘ ان خیالات کا اظہار سابق وزیرمملکت پانی و بجلی مسلم لیگ (ن) فیصل آباد این اے 102 کے امیدوار چوہدری عابد شیرعلی نے چوک گھنٹہ ،کچہری بارازمیں تاجروں ،سابق ڈپٹی میئر ملک اکبر غوری کے ڈیرے پر الیکشن مہم کے سلسلہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران سٹی گروپ کے صدر امین بٹ ،کوکچہری باراز کے شہباز بٹ گل ،شیخ وحید ببر،چوہدری ارشد،شیخ ارسلان اسلم ، غوری برادران طارق بشیر غوری‘ روحیل اکبر غوری‘ اصغر غوری‘ فہیم اصغر غوری‘ غلام حسین شاہد‘ کوارڈی نیٹر ملک شہزاد‘ میاں رشید‘ ندیم مغل‘ بھولا پیر‘ میاں ضیاء الرحمن‘ خواجہ اسد اعجاز منا کے علاوہ سابق چیئرمینز‘ وائس چیئرمین مینز‘ کونسلر اور حلقے کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی‘ چوہدری عابد شیرعلی‘ رانا احمد شہریار خاں نے کہا کہ ہم نے اپنے اقتدار میں بجلی‘ گیس‘ سٹریٹ لائٹس‘ سیوریج‘ کارپٹ روڈز‘ سولنگ اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے‘ خدمت کا سلسلہ رکے گا نہیں بلکہ آگے بڑھتا ہی جائے گا‘ اگر اس مرتبہ عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اور ووٹ کی طاقت سے ہمیں اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا تو ترقی کا جو سفر رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے‘ انہوں نے کہا کہ سابق اراکین اسمبلی نے حلقے کی عوام سے ووٹ لے کر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور این اے 102 مسائلستان بن گیا‘ عوام مایوس نہ ہوں‘ میاں نواز شریف کی قیادت ملک کامستقبل روشن ہے‘ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ شیرپر مہر لگا کر محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں اور میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان سابق ڈپٹی میئر ملک اکبر غوری‘ طارق بشیر غوری اور دیگر مقررین نے کہا کہ میاں نواز شریف کو چوتھی مرتبہ ملک کا وزیراعظم بنانا ہماری ضد ہے‘ 8 فروری کو ووٹ کی طاقت سے دلوں کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو حقیقی معنوں میں ملک کا وزیراعظم بنائیں گے‘ ہمیں یقین ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ایک مرتبہ پھر اڑان پکڑے گا‘ ملک میں خوشحالی آئے گی‘ مہنگائی کم ہو گی‘ بیروزگاری ختم ہو گی اور عوام کے چہرے خوشی سے چمک اٹھیں گے‘ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں ہے جب پاکستان ایشیئن ٹائیگر بن کر سامنے آئیگا‘ ہم آج عہد کرتے ہیں 8 تاریخ کو گھروں سے نکلیں گے اور مسلم لیگ (ن) کے شیروں چوہدری عابد شیرعلی اور رانا احمد شہریار خاں کو ووٹ ڈال کر کامیاب کروائیں گے۔