ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن عمرکوٹ نے 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز کو تعینات کیاجائے گا،عمرکوٹ میں62پولنگ اسٹیشنزکو انتہائی حساس اور220پولنگ اسٹیشنزکو حساس قرار دیا گیا

بدھ 24 جنوری 2024 18:08

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2024ء) ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن عمرکوٹ نے 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ،عمرکوٹ ضلع میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستیں ہے۔ذرائع مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز کو تعینات کیاجائے گا۔عمرکوٹ میں62پولنگ اسٹیشنزکو انتہائی حساس اور220پولنگ اسٹیشنزکو حساس قرار دیا گیاہے۔

عمرکوٹ ضلع کی صوبائی نشست پی ایس50پر 24پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ پی ایس 49پتھورو کی صوبائی نشست پر 28پولنگ اسٹیشنزکو انتہائی حساس اور پی ایس 51پر 10پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ عمرکوٹ ضلع کے حساس پولنگ اسٹیشنزمیں پی ایس 50کی 72پولنگ اسٹیشنز، پی ایس 49پتھورو کی96پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور پی ایس 51کنری کی 51پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

عمرکوٹ سٹی میں گورنمنٹ گرلز کالج ،پراونشل ہائی وے آفس عمرکوٹ اور سورہیہ بادشاہ کمپلیکس،عمرکوٹ سے ملحقہ تھر بھوجراجیو پرائمری اسکول،جھالو چونہرو، کھوکھراپار پٹارو، کلپور، حاجی فتح راجڑ ،الہڈنو مہر ، حیدرفارم ، قاضی محسن پلی اور پیر بخش وہلہاری انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزمیں شامل ہں۔ضلع میں قومی اسمبلی کی ایک نشست این ای213اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقے حلقے شامل ہیں ضلع بھر میں کل رجسٹرڈ ووٹرکی تعداد5لاکھ49ہزار تین سو50ہے الیکشن کمیشن عمرکوٹ کے ضلعی آفسیر لطف علی مستوئی نے بتایاکہ سال2018 کے الیکشن کے مقابلے میں اس دفعہ 80پولنگ اسٹیشنز اور ایک لاکھ سے زائد ووٹرز میں اضافہ ہوا ہے خواتین ووٹر کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 379، ہے جبکہ مردووٹر3لاکھ10ہزار921ہیں ضلع بھر میں کل490پولنگ اسٹیشنز ہونگے جبکہ1928 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں عام انتخابات میں خواتین کے لیی933اور مردوں کے لیئی955پولنگ بوتھ قائم کئیے جائیںگے صوبائی نشست پی ایس 49 پر کل ووٹر2 لاکھ 96 ہزار677،پی ایس 50 پر1لاکھ 72 ہزار ووٹرز،پی ایس 51 پر 2لاکھ 7ہزار188 ووٹرز،عمرکوٹ کی صوبائی نشست پی ایس 49تحصیل پتھورو ٹائون کمیٹی، ڈھورونارو،ٹان سامارو شامل ہے جبکہ عمرکوٹ کی صوبائی نشست پی ایس50تحصیل عمرکوٹ میں ایک میونسپل کمیٹی اور ٹائون کمیٹی چھور شامل ہے جبکہ عمرکوٹ کی تیسری صوبائی نشست پی ایس51 تحصیل کنری میں ٹائون کمیٹی کنری،ٹائون کمیٹی نبی سرروڈ اورٹائون کمیٹی تھر نبی سرشامل ہے عمرکوٹ ضلع میں سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے اور آزاد امیدواروں کی انتخابی مہم جاری ہے ۔