
کویت کے امیر نے مثال قائم کردی
تاریخ میں پہلی بار وزارت خارجہ کا منصب شاہی خاندان سے باہر ایک سابق سفارتکار کو سونپ دیا
ساجد علی
جمعرات 25 جنوری 2024
16:38

(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ کویت کی نئی کابینہ 13 وزراء پر مشتمل ہے، جن میں حکمران خاندان کے 2 وزراء شامل ہیں، جن میں سے الشیخ فہد یوسف الصباح ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل ہیں انہیں دفاع کا قلمدان اور قائم مقام وزیر داخلہ کے عہدےپر تعینات کیا گیا ہے جب کہ الشیخ فراس سعود المالک الصباح کو سماجی امور کی وزارت اور کابینہ کے امور کے قائم مقام وزیر مملکت کا عہدہ دیا گیا ہے، نورا المشعان کویت کی نئی حکومت میں واحد خاتون وزیر ہیں، جنہیں وزارت محنت اور میونسپل امور کی وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعظم شیخ ڈاکٹر محمد صباح ال سالم الصباح کی سربراہی میں بننے والی 13 رکنی کابینہ کی حکومت کے وزراء میں فہد یوسف الصباح ملک کے نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ ہیں، ڈاکٹر عماد محمد العتیقی کے پاس نائب وزیر اعظم اور وزیر تیل کا عہدہ ہوگا، عبدالرحمن المطیری وزیر اطلاعات و ثقافت ہیں جب کہ وزارت صحت کا قلمدان ڈاکٹر احمد عبدالوہاب العوضی کو سونپا گیا ہے، سماجی امور، خاندانی اور چائلڈ ہُڈ کے امور کے وزیر، کابینہ کے امور کے قائم مقام وزیر مملکت فراس سعود الصباح ہوں گے، وزیر خزانہ اور وزیر مملکت برائے اقتصادی امور اور سرمایہ کاری ڈاکٹر انور علی المضف ہیں۔ پتا چلا ہے کہ بجلی، پانی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر، ہاؤسنگ کے امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر سالم فلاح الحجرف ہوں گے، وزیر مملکت برائے قومی اسمبلی امور، وزیر مملکت برائے امور نوجوانان اور وزیر مملکت برائے مواصلات داؤد سلیمان معرفی کو تعینات کیا گیا ہے، وزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کا عہدہ ڈاکٹر عادل محمد العدوانی کو دیا گیا ہے، وزیر تجارت و صنعت عبداللہ حماد الجوعان ہیں، وزیر خارجہ عبداللہ علی ال یحییٰ ہوں گے، وزیر انصاف اور وزیر اوقاف و اسلامی امور فیصل سعید الغریب کو تعیبنات کردیا گیا، تعمیرات عامہ کے وزیر اور بلدیات کے امور کی وزیر مملکت ڈاکٹر نورا محمد المشعان ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی پولیس نے جعلی لنکس کے ذریعے بینکنگ ڈیٹا چوری کرنے والا سائبر گینگ گرفتار کر لیا
-
برطانوی صحافی کی ایران کو قصور وار ثابت کرنیکی کوشش، ایرانی پروفیسر محمد مرندی نے کرارا جواب دیدیا
-
اسرائیلی فوج نے ایران پر مزید حملوں کا اشارہ دے دیا
-
ایران میں موساد سے تعلق کے الزام میں دو افراد گرفتار
-
دبئی میں مخصوص ملازمین کیلئے کام کے لچکدار اوقات کا اعلان
-
امریکہ نے یوکرین سے میزائل اور دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیا، برطانیہ کا فوجی طیارے تعینات کرنے کا اعلان
-
’ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں‘ سعودی ولی عہد کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
-
پہلی بار اتنی تباہی دیکھی، ایرانی حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا
-
ایران کا 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے، خاتون پائلٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ
-
ایران کا سرپرائز، اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظام کو فیل کردیا
-
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں سمیت 60 شہید
-
ایران‘ اسرائیل جنگ؛ 6 ممالک کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کی مشکلات میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.