آصف علی زرداری سے مسیحی برادری کے پاسٹر ، بشپ حضرات کی ملاقات، بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 27 جنوری 2024 00:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے مسیحی برادری کے پاسٹر ، بشپ حضرات نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں لاہور کے حلقہ این اے127 اور صوبائی حلقوں پر بات چیت کی گئی،مسیحی برادری کے مسائل اور لاہور شہر کے سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کے مساوی حقوق اور برابری پر یقین رکھتی ہے۔

مسیحی برداری ہمیشہ پاکستان کی جمہوریت کیساتھ کھڑی رہی ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستانی ہیں ، آپ کے حقوق کسی کو چھیننے نہیں دونگا،مسیحی برادری کے بچوں اور بچیوں کیلئے نرسز، ڈاکٹرزاور دیگر شعبوں میں کام کرنا ہے، انہوں نے بتایا کہ سندھ میں نرسنگ سیکٹر میں بچیوں کو ماہانہ تیس ہزار سے زیادہ وظیفہ دیا جاتا ہے،آپ کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے ،مسیحی برادری کے مسائل ہمیشہ پی پی پی نے حل کیے، آئندہ بھی ہم حل کریں گے، ملاقات میں شریک این اے 127 سے تعلق رکھنے والے تمام پاسٹر اور بشپ حضرات نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں حمزہ کرامت، کاشف اقبال،کامران پرویز، پاسٹر عرفان شہزاد، بشپ عاشرعزیز، بشپ آصف خان، بشپ ڈاکٹر جنید جمشید ، بشپ محبوب یعقوب،پاسٹر عوبید اقبال، منشرعمران طارق، پاسٹر مصور منور، پاسٹر عرفان جان، پاسٹر جاوید بھٹی، پاسٹرپرویز نور پاسٹر جاوید شوکت، مبشر عامر بشیر، پاسٹر عامر دیوان، پاسٹر جاوید برکت، پاسٹر ناحوم ، پاسٹر فلپس، پاسٹر سہیل یونس، پاسٹر لطیف، پاسٹر عمران ، پاسٹر شہزاد، پاسٹر یونس صادق، پاسٹر پرویز وکڑ، پاسٹر الیاس فرانس ، پاسٹر سیلاس جان، مبشر فرانس جلال، مبشر سہیل جان، پاسٹر کاشف، پاسٹر شریف،پاسٹر شفیق، پاسٹر عامر عزیز، پاسٹر عرفان شہزاد، بشپ عاشر عزیز، بشپ آصف خان، بشپ ڈاکٹر جنید جمشید،بشپ محبوب یعقوب، پاسٹر عونیداقبال، مبشر عمران طارق، مبشر وکڑ لال، پاسٹر مصور منور، پاسٹر عرفان جان شامل تھے۔