شہر قائد کی رونقیں بحال کریں گے، جمیل احمد خان

مسلم لیگ ق ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی،اہلیان علاقہ سے گفتگو

اتوار 28 جنوری 2024 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی کے صدر اور امیدوار این اے 249 محمد جمیل احمد خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ق ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی، کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے، شہر قائد کی رونقیں بحال کریں گے، قائد چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کریں گے، این اے 249 میں کامیابی کے بعد ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ٹھیک کرائیں گے، سیوریج اور پانی کے مسائل حل کریں گے، اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر سے اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ کریں گے، منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کریں گے، نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے، شہریوں کیلئے تفریحی مواقع فراہم کرنے کیلئے فیملی پارک بنائیں گے، شہر کو پھر سے سیف سٹی بنائیں گے۔