سرگودھا میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کر دیا گیا

پیر 29 جنوری 2024 14:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2024ء) سرگودھا میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کر دیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے این اے 84 ڈاکٹر لیاقت علی خان،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مہر غلام دستگیر خان لک، چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں، حمزہ دستگیر خان لک، بلال خان ودیگر نے مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو کامیابی ملی تو اپنے اپنے حلقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر ثابت کریں گے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو عوامی منصوبوں کی تکمیل کےلئے ہمیشہ برسر پیکار رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرکزی دفتر کے قیام کا مقصد سرگودھا شہر میں قائم انتخابی دفاتر کا آپس میں رابطہ قائم کرنا ہے۔