سانحہ پشاور پولیس لائن ،ہری پور پولیس نے شہدا کے لئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا

منگل 30 جنوری 2024 12:41

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) ہری پور پولیس کی جانب سے سانحہ پشاور پولیس لائن شہدا کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہری پور پولیس کے مطابق قران خوانی میں ڈی پی او محمد عمر خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شاہ جہان خان، آر آئی پولیس لائن انسپکٹر اختر نواز اور کثیر تعداد میں پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی، جس میں سانحہ پولیس لائن شہداء کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس موقع پر ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء نے امن وامان کے قیام کے لئے بیش بہاقربانیاں دی ہیں، جن کوسنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 30 جنوری کو پولیس لائن پشاور دھماکہ میں متعدد پولیس افسران و اہلکار شہید اور زخمی ہو گئے تھے