عقاب پاکستان کی مضبوطی کی علامت ، اداروں کی سلامتی کا نشان ہے ، فردوس عاشق اعوان

منگل 30 جنوری 2024 14:05

عقاب  پاکستان کی مضبوطی کی علامت  ، اداروں کی سلامتی کا نشان ہے ،   فردوس ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ عقاب ہمارے جوانوں کی ہمت بڑھانے،اپنے محافظوں کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے اور غازیوں اور شہیدوں کےاوپر اپنی محبتوں کے پھول نچھاور کرنے کے کا نشان ہے، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 70 کے علاقہ رحمت آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو شاہین اونچی اڑان بھرے گا ، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے علم میں ہے کہ پاکستان کے غیور عوام پاکستان کے مسلح افواج کی پشت پہ کھڑے ہیں،پاکسان کے نو جوان شاہین ہیں جو دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، انہوں نے کہا ہمیں اپنی افواج کے سپاہیوں کو طاقتور بنانے کے لیے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے، میرا حلقہ انتخاب این اے 70 دریائے چناب سے لے کے دریائے توی بجوات لونی خیری سے لے کر چپراڑ صالح پور سہالیہ ملانے شہید چک پوسٹ ،جمشید شہید چیک پوسٹ رنجیت سنگھ چیک پوسٹ اور اگے کجلےوال ڈالو والی عمرنوالی پورا راجہ ہرپال تک این 70 کا وہ علاقہ ہے جہاں اپ کا ایک پاؤں پاکستان میں اور دوسرا انڈیا میں ہوتا ہے ہمیشہ جب کبھی بھارت اپنی بزدلانہ کاروائیوں پہ آتا ہے ہے تو یہ لوگ بے سر و سامانی کے عالم میں بارڈر سے ہجرت کر کے دوسرے علاقوں کی طرف جاتے ہیں اور کئی بار ان لوگوں کا نقصان ہوا ہے لیکن پھر بھی یہ لوگ بھارت کی انکھوں میں انکھیں ڈال کر یہاں بسیرا کیے ہوئے ہیں اور اپنے ان بہادر بیٹوں بھائیوں کے ساتھ محبت کرتے ہیں جو ان کی حفاظت کے لیے یہاں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں8فروری کو شاہین پرمہر لگا کر پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور ناقابل تسخیر بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عقاب پاکستان کی مضبوطی کی علامت ہے پاکستان کے اداروں کی سلامتی کا نشان ہے ۔