جموں پٹھان ہائی وے پر دھماکہ خیز مواد برآمد، تلاشی کی کارروائی شروع

منگل 30 جنوری 2024 14:17

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) بھارت کےغیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں خطے میں جموں پٹھان کوٹ ہائی وے پر ایک پل کے قریب سے مبینہ طورپر دھماکہ خیز مواد برآمدکرنے کے بعد علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے ہائی وے پر گاڑیوں کی آمد ورفت کو روک دیا ہے ۔ بھارتی فورسز نے تلاشی کی کارروائی کے دوران جموں پٹھانکوٹ ہائی وے پر ایک اہم پل کے قریب سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔بم ڈسپوزل سکواڈ کو شاہرہ پر واقع پل پر تعینات کر دیا گیا ہے۔