این اے 70 سیالکوٹ I میں 24 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں

منگل 30 جنوری 2024 14:46

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) این اے 70 سیالکوٹ I میں 24 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔ حلقہ این اے 70 سیالکوٹ ون سے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے چوہدری ارمغان سبحانی ، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی ) کے سید اشتیاق الحسن گیلانی ، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے محمد شاہد سمیت کل 24 امیدوارانتخابی دوڑ میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس حلقہ (این اے70 سیالکوٹI) میں کل 5,55,752 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں (جن میں 3,01,530 مرد ووٹرز اور 2,54,222 خواتین ووٹرز شامل ہیں)۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلقہ این اے 70 سیالکوٹ I میں انتخابات کے لیےکل 182 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے جن میں 91 مرد حضرات اور 91 ہی خواتین ووٹرز کے لیے بنائے جائیں گے، اس کے علاوہ ای سی پی 853 پولنگ بوتھ بھی بنائے گا جن میں مرد ووٹرز کے 449 بوتھ شامل ہیں اور خواتین ووٹرز کے لیے 404 بوتھ ہوں گے۔