عمران خان کو 10 سال سزا ہونے پر ہم میں کسی نے مٹھائی نہیں بانٹی
یہ سنگین جرم تھا، کاغذا لہرا کر جھوٹ بولا اور قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، یہ سیاسی جماعت ہے نہ ہی سیاسی مقدمہ ہے، کیا سیاسی جماعتیں ملک پر حملہ کرتی ہیں؟ چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ منگل 30 جنوری 2024 19:24
(جاری ہے)
8 فروری کے دن ہارون آباد کا کوئی بزرگ کوئی بھائی کوئی بیٹا کوئی بیٹی کوئی ماں گھر میں نہیں بیٹھے گی کیونکہ ووٹ کی پرچی صرف پرچی نہیں ہوتی ووٹ کی پرچی اس ملک کی 25 کروڑ عوام کا فیصلہ ہے۔
نوازشریف صاحب کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے جیسے مذاق پر سزا ہوئی تھی جس کا تماشہ پوری دنیا نے دیکھا۔ لیکن نوازشریف صاحب یا ہم میں سے کسی نے عمران خان کو 10 سال سزا ہونے پر مٹھائی نہیں بانٹی لیکن میں ضرور کہوں گی عمران کا جرم بیٹے سے تنخواہ نہ لینا نہیں تھا اس نے سنگین جرم کیا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے سنگین جرم کیا تھا، جب عمران خان نے دیکھا کہ اقتدار جارہا ہے، وزیراعظم ہوتے ہوئے جھوٹا کاغذا لہرا کر کہا کہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے، کاغذا لہراکر جھوٹ بول کر قومی سلامتی کے ساتھ کھیلا، مجھے بتاؤ اس کو سزا ٹھیک ہوئی یا غلط ہوئی ہے؟نوازشریف عوام کی طاقت سے تین بار وزیراعظم بنا، مجھے بتائیں نوازشریف کو تینوں بار آدھی ادھوری حکومتوں میں دفتر سے نکال باہر کیا گیا۔ کیا ہارون آباد مجھے بتا سکتا ہے کہ اس تضحیک اور سازش کے باوجود بھی نوازشریف نے کبھی قومی سلامتی سے کھیلا؟ تین بار کے وزیراعظم کے دل میں سینکڑوں قومی راز دفن ہوتے ہیں، آفرین ہے قوم کے بیٹے نوازشریف پر کہ دفتر سے نکال بھی دیا گیا، جھوٹے مقدمے بھی بنا دیئے ، جیلوں میں ڈالا گیا،لیکن کبھی قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی۔ اس کے اپنے لوگ اس کو چھوڑ کر چلے گئے تو اس نے سائفر کا ڈرامہ رچایا اور ملکی سلامتی کے ساتھ کھیلا۔یہ جرم سنگین جرم ہے کوئی مذاق نہیں ہے۔آج ٹی وی پر کئی اینکرز کہہ رہے کہ یہ سیاسی سزا ہے، لیکن یہ سیاسی سزا یا سیاسی مقدمہ نہیں ہے۔ جن لوگوں کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے وہ کان کھول کر سن لیں، پی ٹی آئی نہ سیاسی جماعت ہے اور نہ یہ سیاسی مقدمہ ہے، بتاؤ کہ کیا سیاسی جماعتیں اپنے ملک پر حملہ کرتی ہیں؟کیا سیاسی جماعتیں میٹرواسٹیشنز کو آگ لگاتی ہیں، شہداء کی یادگاروں پر حملے کرتی ہیں؟کیا سیاسی جماعتیں پولیس پر پیٹرول بم پھینکتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: فریقین سے یرغمالیوں کی رہائی اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کا مطالبہ
-
رفح میں بڑی فوج کارروائی کو ہر حال میں روکنا چاہیے، گوتیرش
-
تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کی گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کردی
-
مذاکرات کے سارے دروازے ہی نہیں، کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہوچکے، عرفان صدیقی
-
گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنے بھائی سے مل کر اپنی بیوی کے دونوں کان کاٹ دیئے
-
شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر مارڈالا
-
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ
-
ملک کے دور دراز علاقوں میں 2 نئے پاسپورٹ دفاتر قائم
-
کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، فیصل کریم کنڈی
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
غزہ بھر میں دوبارہ لڑائی شروع، اقوام متحدہ کی ’فوری جنگ بندی‘ کی اپیل
-
خیبر پختونخوا میں سات سال میں سوا سو سے زائد ٹرانس جینڈر افراد قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.