پاکستان کی روس اور چین کو ’ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی‘ کیلئے روٹ کی پیشکش

چین، روس اور وسط ایشیائی ممالک پاکستان کے محل وقوع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 1 فروری 2024 00:47

پاکستان کی روس اور چین کو ’ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی‘ کیلئے روٹ کی پیشکش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 جنوری2024ء) پاکستان نے روس اور چین کو ’ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی‘ کیلئے روٹ کی پیشکش کر دی۔ اس حوالے سے نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ چین، روس اور وسط ایشیائی ممالک پاکستان کے محل وقوع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشغر سے کراچی تک اب ہمارے پاس دو فائبر لوپس ہیں۔ اتصالات نے اپنا پہلا کیریئر نیوٹرل ڈیٹا سینٹر قائم کردیا ہے جس کا افتتاح کل ہوگا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ چین سے بھی بات چیت چل رہی ہے، ٹرانزٹ روٹ سے پاکستان کو سالانہ 200 سے 400 ملین ڈالر ملنے کی امید ہے کیونکہ روٹس تیار ہیں۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ چین، روس اور وسط ایشیائی ممالک پاکستان کے محل وقوع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کیلئے انہیں یہ روٹ استعمال کرنے سے یورپ اور افریقا کیلئے 100 ملی سیکنڈ کم وقت لگے گا۔