Live Updates

’ایسی تصویریں بنانا مناسب نہیں‘، سعد رفیق نے سیلاب زدگان کو چیک دینے سے پہلے کیمرے بند کرادیئے

سابق وفاقی وزیر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع باجوڑ کے علاقہ خار میں موجود تھے

Sajid Ali ساجد علی پیر 8 ستمبر 2025 16:06

’ایسی تصویریں بنانا مناسب نہیں‘، سعد رفیق نے سیلاب زدگان کو چیک دینے ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 ستمبر2025ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سیلاب زدگان کو چیک دینے سے پہلے کیمرے بند کرادیئے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خواجہ سعد رفیق کے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع باجوڑ کے علاقہ خار میں موجود تھے جہاں سیلاب متاثرین میں چیکس تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے متاثرین میں چیکس کی تقسیم سے پہلے تقریب سے خطاب بھی کیا تاہم یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے وہاں موجود لوگوں کو چیکس کی تقسیم کے وقت تصاویر نہ بنانے کی درخواست کی، اس حوالے سے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے سے بات کرلی اور اپنے دکھ درد بانٹ لیے مگر میں چاہتا ہوں چیکس کی تقسیم کے دوران تصاویریں بنانے مناسب نہیں ہے اور اس لیے درخواست ہے اس دوران تصاویر نہ بنائی جائیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو صوبے میں سیلاب متاثرین کی امداد پر تصاویر لگائے جانے پر تنقید کا سامنا ہے، جس کے بارے میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے منطق پیش کی ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد پر مریم نواز کی تصویر لگانا ضروری ہے ورنہ کریڈٹ کوئی اور لے گا، مریم نواز تھیلوں اور کھانے کے ڈبوں پر اپنی تصویر اس لیے لگا رہی ہیں کہ وہ کریڈٹ لے سکیں کیوں کہ پاکستان میں بہت سے نو سرباز گھوم رہے ہیں کہیں وہ کریڈٹ نہ لے جائیں، اس لیے تصویر لگانے میں کیا برائی ہے بلکہ سیلاب زدگان کی امداد پر مریم نواز کی تصویر لگانا ضروری ہے ورنہ کریڈٹ کوئی اور لے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات