پاکستان مسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت آتی ہے تعمیر و ترقی کے رکارڈ کام شروع ہو جاتے ہیں

جمعرات 1 فروری 2024 12:54

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2024ء) حلقہ این اے 111 کے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار چوہدری محمد برجیس طاہر ہے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت آتی ہے تعمیر و ترقی کے رکارڈ کام شروع ہو جاتے ہیں مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اور ملک میں دہشت گردی کی لہر کا خاتمہ کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 111 اور پی پی 132 کے مختلف دیہاتوں میں کارنر میٹنگ اور عوامی اجتماع سی خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ پی پی 132 کے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں اعجاز حسین بھٹی نے بھی خطاب کیا۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے مزید کہا کہ سال 2018 میں اگر میاں نواز شریف کو نہ فارغ کیا جاتا تو آج ملک ترقی کی منازل طے کر چکا ہوتا ۔