سرگودھا ، جمعیت علماء اسلام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا

جمعرات 1 فروری 2024 13:33

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2024ء) سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 84 اورپی پی 75 سے جمعیت علماء اسلام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام پنجاب کے نائب امیر راؤ عبدالقیوم اور راؤ ساجد محمود سے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 84تسنیم احمد قریشی‘ حلقہ پی پی 75 چوہدری جاوید کمبوہ‘ متین احمد قریشی نے ملاقات کی جس میں راؤ عبدالقیوم‘ ساجد محمود نے باقاعدہ طور پر تسنیم احمد قریشی کو جمعیت علماء اسلام کی جانب سے اپنے تعاون کا یقین دلایا جس کے بعد ان کی حلقہ میں پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

اس موقع پر تسنیم احمد قریشی اور چوہدری جاوید کمبوہ‘ متین احمد قریشی نے راؤ عبدالقیوم اور راؤ ساجد محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں حمایت کا یقین دلایا۔