عوام کی طاقت سے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے ،چوھدری سجاد الحسن

جمعرات 1 فروری 2024 17:15

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 136 سے امیدوار چوھدری سجاد الحسن نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے، الیکشنز کے بعد کسی بھی پارٹی سے اتحاد کر سکتے ہیں۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے ایک کارنر میٹنگ میں کیا۔

(جاری ہے)

چوھدری سجاد الحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس عوام دوست منشور ہے جس سے عوام کی زندگی بہتر ہو گی بلاول بھٹو عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ غربت اور بھوک کا خاتمہ کریں گے۔ عوام کو مالکانہ حقوق دیں گے بچوں کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اسے تقسیم اور نفرت کی سیاست کی بجائے تعمیری سیاست کی اشد ضرورت ہے۔\378