پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا این اے 29 سے پارٹی کے امیدوار ملک امجد عزیز اعوان سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت

جمعہ 2 فروری 2024 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2024ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 29 سے پارٹی کے امیدوار ملک امجد عزیز اعوان سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نےڈاکٹر ملک امجد عزیز اعوان سے انکے بھائی ملک قمر اعوان کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ"میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں"، اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے ملک امجد عزیز اعوان کے نام ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرےاور اسےجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔