
اسلام آباد ہائیکورٹ کا علامہ راجہ ناصر عباس کی عمران خان سے ملاقات کے حکم پر عملدرآمد کا حکم
سائفر کیس کی سماعت کرنیوالے جج ابولاحسنات محمد ذوالقرنین نے جیل رولز کے مطابق ملاقات کی اجازت دی تھی،اجازت کے باوجود ملاقات نہ ہو سکی،عدالت کا سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو احکامات پر عمل کا حکم
مقدس فاروق اعوان
جمعہ 2 فروری 2024
15:30

(جاری ہے)
درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ پاکستان پریزن رولز کے رول 265 کے تحت سیاسی مقدمات میں قید رہنما سے دیگر رہنما ملاقات کرسکتے ہیں ، عدالت سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
قبل ازیں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ آنے والے الیکشنز میں عوام امریکہ نواز سیاسی پارٹیوں کو مسترد کریں گے، الیکشنز کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی امریکی و برطانوی سفارت کاروں کا متحرک ہونا اور ملکی جماعتوں کے رہنماں سے ملاقاتیں کرنا پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا، ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے لٹیرے عوام میں جانے کی بجائے چور دروازوں سے ایوانِ اقتدار میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں، موجودہ سیاسی پنڈت اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے عوام کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتے، پاکستانی عوام کی اکثریت ایسا لیڈر چاہتے ہیں جس کا ماضی بے داغ ہو، آزاد خارجہ و داخلہ پالیسی پر گامزن ہو، آئین وقانون کی بالادستی اور ملکی مفادات اس کی اولین ترجیح ہوں، ملک کی اصل معاشی تباہی ان افراد کے دور حکومت میں ہوئی جنہوں نے دوسرے ممالک سے تیل درآمد کر کے بجلی بنانے والے مہنگے ترین نجی بجلی گھر آئی پی پیز لگوائے۔مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.