عام انتخابات 2024ء، اے این پی کی جانب سے انتخابی مہم جاری، درجنوں افراد کی پارٹی میں شمولیت
جمعہ 2 فروری 2024 16:00
(جاری ہے)
انتخابی مہم کے سلسلے میں ٹیلہ بند پشاور میں کارنر میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں اے این پی کے صوبائی سینئر نائب صدر و امیدوار پی کے 76 خوشدل خان ایڈوکیٹ، رکن صوبائی کونسل غضنفر علی خان اور دیگر ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں تورڈھیر نوشہرہ پی کے 85، این اے 34 میں ایمل سالار کی رہائشگاہ پر خواتین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی سیکرٹری یوتھ افیئرز ثناء گلزار ایڈوکیٹ نے شرکت کی ۔
لوئر دیر میں عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں یونین کونسل نوره خيل (نگری پائیں) میں کارنر میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان و امیدوار این اے 7 زاہد خان خان، ضلعی سینئر نائب صدر و امیدوار پی کے 16 ملک سجاد خان، یونین کونسل نورہ خیل صدر ناصر سعيد الله اتمان اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ ضلع کرک تحصیل بانڈہ داؤد شاہ عیسک خماری (یوسی ٹیری) میں انتخابی جلسہ ہوا ۔ جلسہ سے امیدوار پی کے 97 گل صاحب خان خٹک، سینئر رہنما فرید طوفان، عثمان خٹک اور دیگر نے خطاب کیا۔ کرک سٹی میں علی باز خان کی زيرصدارت شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب سے امیدوار این اے 38 (کرک) حامد طوفان خان، نور غفار، عبدالرحمن خان اور دیگر نے خطاب کیا اور نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔ مردان گوجرگڑھی میں بھی گرینڈ شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک اعجاز خان، تحصیل تخت بھائی اور مردان سے پیپلزپارٹی کے عہدیداران و ذمہ داران عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔ شمولیتی تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و نامزد امیدوار این اے 22، پی کے 58 مردان امیرحیدرخان ہوتی نے خطاب کیا اور شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا۔تخت بھائی ٹکر میں ایک اور شمولیتی تقریب میں یعقوب خان خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔ مرکزی سینئر نائب صدر و نامزد امیدوار این اے 22، پی کے 58 مردان امیرحیدرخان ہوتی اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
-
خانیوال ، پسند کی شادی کا المناک انجام، نو بیاہتا دلہن غیرت کے نام پر قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.