پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے پاس غربت اور مہنگائی سے لڑنے کا پلان موجود ہے، ندا عاصم

جمعہ 2 فروری 2024 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2024ء) این اے 233 پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار ندا عاصم نے کہا کہ این اے 233 کی عوام 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر بلاول بھٹو زرداری کو کامیاب کروائیں8 فروری الیکشن میں پیپلز پارٹی پورے پاکستان سے بھاری اکثریت میں جیتے گی پی پی پی نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا ہے ،آئین اور قانون کے تحت انتخابات کا بروقت انعقاد لازم ہے پیپلزپارٹی 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں میں بلاول بھٹو ایک بیداغ لیڈر ہیں ندا عاصم کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان نے ہر دور حکومت میں پاکستان کے مزدور،کسان،نوجوان، خواتین اور تاجروں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے،پیپلز پارٹی عوام کی بجائے اشرافیہ کے اخراجات کم کر کے عوامی قربانیوں سے مظلوم عوام کو نکالے گی۔بھٹو شہید کے فلسفہ کے مطابق پیپلز پارٹی عوام کو معاشی ناہمواریوں سے نکال کر استحکام اور خوشحالی کے دور میں لائے گی اور ماضی کی طرح کسانوں، مزدوروں،اور سرکاری ملازمیں کو خوشحال بنا کر غربت، بیروزگاری، بھوک اور افلاس کا خاتمہ کرے گی۔