کتاب ہی تبدیلی وامن کا نشان ہیں، مولانا جمال الدین

جمعہ 2 فروری 2024 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2024ء) امیر جے یو آئی فاٹا وامیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 42 مولانا جمال الدین اور معراج الدین شہید کے فرزند مولانا عصام الدین کے اعزاز میں محسود برادری کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا، مولانا جمال الدین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کتاب ہی تبدیلی وامن کا نشان ہیں، علماء قوم کے خادم ہوتے ہیں الزامات لگانے والے وزیرستان کے مستقبل کو تاریک دیکھنا چاہتے ہیں، مولانا جمال الدین نے مجمع کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے او پر الزامات درست ہیں تو کوئی مجمع میں سے کھڑا ہوکر ثبوت پیش کرے جبکہ مجمع پر خاموشی چھاگئی ،مولانا جمال الدین پر کراچی محسود برادری کے جانب سے مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عصام الدین نے کہا کہ مولانا جمال الدین کی قوم و جماعت کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں جس سے فراموش نہیں کیا جاسکتا ہیں، 8 فروری کو عوام کتاب پر مہر لگاکر علم دوستی کا ثبوت دے تقریب کے اختتام پر صابر خان مولانا عبیدالرحمن شہزادہ فرید حسین قاری فضل عظیم مولانا نصیب اللہ مفتی حسن ادریس محسود سید بلال مولانا خان افضل مولانا محب اللہ قاری قدرت اللہ ودیگر نے مولانا جمال الدین صاحب ودیگر کا شکریہ ادا کیا۔