لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی

جمعہ 2 فروری 2024 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے محمد خان بھٹی کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میرے خاوند کو جیل سے باہر قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مجھے انتخابی عمل کا حصہ بننے پر مسلسل حراساں کیا جا رہا ہے۔ این اے 69 منڈی بہاوالدین سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ میرے خاوند کو جیل سے عدالت تک خصوصی سیکورٹی فراہم کی جائے۔ عدالتی حکم کر وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب پولیس،سپریٹینڈینٹ جیل گوجرانولہ سمیت دیگر نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس سمیت دیگر کو پرویز الہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔