این اے 73سیالکوٹ IVمیں 26امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل

ہفتہ 3 فروری 2024 14:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2024ء) این اے 73سیالکوٹ IVمیں کل 26امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔ حلقہ این اے 73 سیالکوٹ IVمیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزکے رانا محمود اشرف، جماعت اسلامی (جے آئی)کے ذوالفقار احمد، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے طارق مقصود سمیت 26 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

این اے 73 میں پاکستان عوامی تحریک کے غلام مصطفیٰ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے خالد محمود چیمہ، پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی)کے تصور عباس، پاکستان نظریاتی پارٹی کے وقار قدوس اور آزاد امیدوار علی اسجد ملہی سمیت دیگر مدمقابل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس حلقےمیں5,34,798 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں (جن میں 2,87,754 مرد ووٹرز اور 2,47,044 خواتین ووٹرز شامل ہیں)۔ حلقے میں351 پولنگ سٹیشنز ہوں گے جن میں 110 مرد، 110 خواتین اور 131 کمبائن پولنگ سٹیشنز شامل ہیں، جبکہ ای سی پی 851 پولنگ بوتھ بھی بنائے گا جن میں مردوں کے 465 بوتھ شامل ہیں اور خواتین ووٹرز کے لیے 386 بوتھ بنائے جائیں گے۔