& ملک و قوم کی ترقی،معیشت کی مضبوطی کے لئے نواز شریف کا ساتھ دینا ہو گا،حاجی اضرارعلی کھوکھر

مسلم لیگ ن ہی پاکستان میں خوشحالی لائے گی،بے روز گاری ختم کرے گی،رہنماء ن لیگ کی گفتگو

اتوار 4 فروری 2024 18:35

Mلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء وسابق کونسلرخالق نگرحاجی اضرارعلی کھوکھرنے کہا ہی8 فروری کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید سے طلوع ہو گا،مسلم لیگ ن کا منشور عوام کی فلاح و بہبود کا ضامن ہے،انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور معیشت کی مضبوطی کے لئے نواز شریف کا ساتھ دینا ہو گا،خالق نگر ،دولوخوردمسلم لیگ ن کا گڑھ ہے جہاں سے ہر الیکشن پر مسلم لیگ ن ایک بڑے مارجن سے کامیاب ہوئی،ان کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان میں خوشحالی لائے گی،بے روز گاری ختم کرے گی اور مہنگائی کو کنٹرول کر کے نیا پاکستان بنانے والوں کی غلطیاں سدھارے گی۔

(جاری ہے)

حاجی اضرارعلی کھوکھرنے کہا کہ ماضی کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کے دوران بنائی گئی پالیسیوں کی وجہ سے آنیوالے مہنگائی کے طوفان کو صرف میاں نواز شریف ہی قابو کرسکتے ہیں اورچوتھی بار وزیراعظم بننے کے بعد پاک وطن میں ترقی،خوشحالی کے نئے دور کا آغاز جبکہ بیروزگاری کو جڑ سے اکھاڑ باہر پھینکا جائیگا،انہوں نے کہا کہ قوم مسلم لیگ (ن)کے سابق ادوار میں ہونیوالے قومی میگا پراجیکٹس اور گرا س روٹ لیو ل پر ترقی کے عمل سے واقف ہیں 8 فروری کو مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے برتری حاصل کر کے قومی اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائیگی۔