سیاسی جماعتیں انتخابات کو اکھاڑا نہ بنائیں، سید علی حسین

اس بار ووٹ صرف پاکستان کی ترقی کا ہوناچاہئے، معاشی اہداف کو حاصل کرکے ہر فرد کا معیار زندگی بلند کریں گے

اتوار 4 فروری 2024 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) این اے 235 اور پی ایس 98سے استحکامِ پاکستان پارٹی کے امیدوار سید علی حسین نے کہاہے کہ سیاسی جماعتیں انتخابات کو اکھاڑا نہ بنائیں، انتخابی مہم چلاناہر امیدوار کا حق ہے، ہنگامہ آرائی اور ہلاکتیں تشویشناک ہیںپرامن الیکشن وقت کی ضرورت ہیں، 8فروری کو الیکشن جیت کر عوام کی حقیقی ترجمانی کریں گے، اس بار ووٹ صرف پاکستان کی ترقی کا ہوناچاہئے، معاشی اہداف کو حاصل کرکے ہر فرد کا معیار زندگی بلند کریں گے۔

قوم استحکام پاکستان پارٹی کو کامیاب کرکے ایوان میں پہنچائے ،ہم پاکستان کوترقی کی منزلوں پر پہنچائیں گے۔ روایتی سیاست نے ملک کوتبااہی کے دہانے پر پہنچادیاہے، قوم ان لوگوں کو پہچان چکی ہے اب کسی کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

علماء مشائخ اور مذہبی اسکالرز کی حمایت میرے لئے اعزازہے، جیت کر عوامی توقعات پر پورااتریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مرکزی الیکشن آفس میں علماء مشائخ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق علماء مشائخ اور مذہبی سربراہان نے این اے 235، پی ایس 98 استحکامِ پاکستان پارٹی کے امیدوار سید علی حسین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے،اس سلسلے میںعلماء مشائخ کا وفد مرکزی الیکشن آفیس پہنچا ۔ وفد کی قیادت مفتی حفیظ اللہ، علامہ مرتضی خان رحمانی، بابادرویش کلیمی اور پاسٹر کندن کررہے تھے ۔اس موقع پر عام لوگ پارٹی این اے 249 کے امیدوار ڈاکٹر سید سلمان نے بھی مکمل حمایت کا اعلان کیا،مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء مشائخ کا کہناتھاکہ پاکستان کو اس وقت بہترین کردار کے حامل افرد کی اشد ضرورت ہے، این اے 235 پی ایس 98 پر استحکامِ پاکستان پارٹی کے امیدوار سید علی حسین نقوی بہترین انتخاب ہیں،ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

علماء مشائخ کا کہناتھاکہ سماجی مسائل نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، اب لوگ تنگ آ چکے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ہمارا ملک وسائل سے مالا مال ہے جو سیاسی کرپٹ عناصر کی کرپشن اور نااہلی کے باعث بدحالی کا بدترین شکار ہے اب بہترین کردار کا ہی انتخاب ہوگا،قوم اس بار عقاب کے نشان پر مہرلگائے،سید علی حسین ایک باعمل باوفا باکردارو بے باک کردار کا نام ہے ہم عرصہ دراز سے ان کی سماجی خدمات کے چشم دید گواہ ہیں، انشاء اللہ اب ہم مکمل طور سید علی حسین کی حمایت کرتے ہیں اور قوم سے اپیل کریں گے کہ 8فروری کو ان کے انتخابی نشان عقاب پر مہر لگائے کیونکہ مملکت خداداد پاکستان کو اچھے کردار کے حامل افراد کی سیاست میں ضرورت ہے، تمام مکاتب فکرکے افراد کے درمیان جو قابل اعتماد افراد ہوں ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، ہم سید علی حسین کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں یقینا وہ انتخاب کی جیت کر بلاتفریقرنگ ونسل اور مذاہب انسانیت کی خدمت کیلئے عملی کردار ادا کریں گے۔