nحلقہ این اے 127 لاہور میں بلا ول بھٹو کی حمایت میں ریلی

اتوار 4 فروری 2024 18:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2024ء) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی ہدایت پر حلقہ این اے 127 لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی کی قیادت جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیئر مین علامہ طارق محمود یزدانی، ناظم اعلیٰ مولانا حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے کی جبکہ ان کے ہمراہ صوبائی امیر جمعیت اہل حدیث پنجاب مولانا مشتاق چیمہ، صوبائی صدر جمعیت اہل حدیث پنجاب مولانا نعیم الرحمن شیخو پوری،حافظ عبیدالرحمن ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈ، فلیکسز اٴْ ٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں جمعیت اہل حدیث پاکستان و اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے بڑی تعداد میں ذمہ دران، کارکنان نے بھر پور انداز میں شرکت کرکے سیاسی قوت کا مظاہر ہ کیا۔

(جاری ہے)

ریلی سے قائدین جمعیت اہل حدیث پاکستان علامہ طارق محمود یزدانی، مولانا ذاکر الرحمن صدیقی، مولانا مشتاق چیمہ، مولانا نعیم الرحمن شیخو پو ری، مولاناشیخ فیاض،حکیم عبدالطیف مدنی،مولاناحافظ احمد اللہ حامد،مولانا قاری شفیق الرحمن ربانی، قاری عبد المنان ربانی ، عامر عبداللہ، عبدالرحمں مغل، حافظ سعید عمران، مولاناشکیل بشیر سلفی، مولانا سہیل انجم نے خطابات بھی کئے۔

اس موقع پرجمعیت اہل حدیث کے قائدین نے بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب سے الیکشن میں حصہ لینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو انتخابات میں بھرپور حصہ لینے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ، سب کو لیول پلنگ فیلڈ ملنی چاہیے، ریلی چونگی امر سدھو سے شروع ہوکر، کچا جیل روڈ، ہمدرد سٹاپ، گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ، کالج روڈ،باگڑیاں، مسلم چوک، غازی چوک، سے ہوتی ہوئی مرکزقرآن و سنہ اسلامک سینٹر یو ای ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اختتام پذیر ہوئی۔