آراوزنے ای ایم ایس کی خرابی کی نشاندہی کر دی،رضا ربانی

پیر 5 فروری 2024 20:47

آراوزنے ای ایم ایس کی خرابی کی نشاندہی کر دی،رضا ربانی
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2024ء) سابق چیئرمین سینیٹ و سینیٹر میاں رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم نے الیکشن کے دن سے قبل ہی خرابیاں دکھانا شروع کر دی ہیں، این اے 197، قمبر شہدادکوٹ اور پی ایس 12 لاڑکانہ کے دو آر اوز نے سسٹم میں خرابیوں کی اطلاع دی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان 8 فروری 2024 کو نتائج جمع کرنے اور ٹیبلیٹ کرنے کے لیے EMS کا استعمال کر رہا ہے،آر او این اے 197 کا کہنا ہے پولنگ عملے کی ڈیوٹیاں سسٹم پر اپ لوڈ کی گئیں جو بعد میں مل نہ سکیں،ان کا کہنا تھا نظام یا تو ناکام ہے یا پھر کنٹرول کیا جا رہا ہے، ان مشاہدات نے سافٹ ویئر کی درستگی پر ایک سنگین سوال اٹھایا ہے، 2018 کی تاریخ کو نہیں دہرانا چاہیے، فیڈریشن مزید سیاسی عدم استحکام کی متحمل نہیں ہو سکتی۔