Live Updates

بلاول بھٹو کا مقصد ہے کہ آزاد امیدواروں کو ملا کر حکومت بنائی جائے

بلاول بھٹو بھول چکے ہمارے امیدوار آزاد نہیں پی ٹی آئی ٹائیگرز ہیں، حکومت پی ٹی آئی کی ہی بنے گی۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 فروری 2024 21:30

بلاول بھٹو کا مقصد ہے کہ آزاد امیدواروں کو ملا کر حکومت بنائی جائے
بونیر( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 فروری 2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا مقصد ہے کہ آزاد امیدواروں کو ملا کر حکومت بنائی جائے، بلاول بھٹو بھول چکے ہمارے امیدوار آزاد نہیں پی ٹی آئی ٹائیگرز ہیں، حکومت پی ٹی آئی کی ہی بنے گی۔ انہوں نے بونیر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے جلسوں سے بڑے ہمارے کنونشن ہوتے ہیں، بلاول بھٹو کا مقصد ہے کہ آزاد امیدواروں کو ملا کر حکومت بنائی جائے، بلاول بھٹو بھول چکے ہمارے امیدوار آزاد نہیں پی ٹی آئی ٹائیگرز ہیں۔

حکومت پی ٹی آئی کی بنے گی، 8 فروری کو عوام ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیں گے 9 فروری کو مریم نواز کے ابو بولیں گے مجھے کیوں نکالا، 8 فروری کو پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے شکست دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باجو ڑمیں ریحان زیب کا قتل ہمارے لئے بڑا نقصان ہے۔ الیکشن میں پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جارہی، پی ٹی آئی قیادت نظر بند ہے یا گرفتار ہے،بانی پی ٹی آئی پر بوگس کیسز بنائے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو عوام سے دور کیا جارہا ہے، عوام میں تاثر دیا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مائنس ہوچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کھجور بہت پسند ہے بانی پی ٹی آئی جیل میں سب کو کھجو ر کھلاتے ہیں ،بانی پی ٹی آئی جیل میں جیل کا ہی کھانا کھاتے ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں چاکیواڑہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری والوں نے ایک بار دنیا کو دکھا دیا ہے کہ لیاری والے ہمارے لاڈلے کیوں ہیں؟ جس جوش کے ساتھ لیاری نے استقبال کیا، الیکشن 8 فروری کو ہے لیاری نے آج ہی فیصلہ سنا دیا ہے، اگرکراچی پاکستان کا دل ہے تو پھر لیاری کراچی کا دل ہے، لیاری کے عوام وفادار، غیرت مند، بہادر لوگ ہیں، لیاری نے ہر آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، چاہے وہ جنرل ضیاء کا دور ہو، میاں نوازشریف کا دور ہو، جو کسی آمر سے کم نہیں، چاہے مشرف کا دور ہو، لیاری نے ہمیشہ مقابلہ کیا۔

لیاری نے 2018 کا بدلہ 2018 میں لے لیا تھا کہ لیاری پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات