پیپلزپارٹی کے امیدوارسید ذوالفقارعلی شاہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی، الیکشن کمیشن کا نوٹس

امیدوار پی ایس 46 کو انتخابی مہم سے واپسی پر این اے 211 کے امیدوارکی رہائش گاہ جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا

منگل 6 فروری 2024 11:50

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) میرپورخاص سے سابق رکن سندھ اسمبلی وپی ایس 46 سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار سید ذوالفقار علی شاہ پرسمن گوٹھ بائی پاس کے مقام پرفائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزدامیدوار پی ایس 46 سیدذوالفقارعلی شاہ انتخابی مہم سے واپسی پر این اے 211 کے امیدوارکی رہائش گاہ جاتے ہوئے نامعلوم افرادکی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

ذوالفقار شاہ کے فائرنگ کے نتیجے میں گولی گردن سے لگتی ہوئی نکل گئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اورعوام سے ذوالفقار علی شاہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے واقعہ پرچیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملہ پرقانونی کاروائی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔