سیالکوٹ، قومی اسمبلی کے 5 حلقوں میں 1,809 پولنگ اسٹیشنز اور 4,477 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، ضلعی الیکشن کمشنر

منگل 6 فروری 2024 16:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے 8 فروری 2024 ء کو ضلع سیالکوٹ کے 5 قومی حلقوں میں خواتین اور مرد ووٹرز کے لیے 1,809 پولنگ سٹیشنز اور 4,477 پولنگ بوتھ قائم کیے ہیں۔ ضلعی الیکشن کمشنرفصیح الدین لاشاری کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ این اے 70 ۔1 میں کل 5,55,752 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں (جن میں 3,01,530 رد ووٹرز اور 2,54,222 خواتین ووٹرز شامل ہیں)۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق حلقہ (این اے 70سیالکوٹI) میں انتخابات کے لیے 363 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں جن میں 91 مرد، 91 خواتین اور 181 کمبائن پولنگ اسٹیشنز ہیں ، جبکہ ای سی پی نے 853 پولنگ بوتھ بھی بنائے ہیں جن میں مرد ووٹرز کے لیے 449 بوتھ اور خواتین ووٹرز کے لیے 404 بوتھ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کے حلقہ (NA-71، سیالکوٹ-II) میں کل 5,77,281 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں (جن میں 3,05,133 مرد ووٹرز اور 2,72,148 خواتین ووٹرز شامل ہیں)۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے حلقہ (این اے 71، سیالکوٹ ٹو) میں انتخابات کے لیے کل 358 پولنگ اسٹیشنز بنائے ہیں جن میں 159 مرد، 159 خواتین اور 40 کمبائن پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں، جبکہ ای سی پی نے 955 پولنگ بوتھ بھی قائم کیے ہیں جن میں مرد حضرات کے 495 بوتھ اور خواتین ووٹرز کے لیے 460 بوتھ قائم ہیں ۔ سیالکوٹ کے حلقہ (NA-72، سیالکوٹ-III) میں کل 5,89,020 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں (جن میں 3,20,186 مرد ووٹرز اور 2,68,834 خواتین ووٹرز شامل ہیں)۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) حلقہ (این اے 72، سیالکوٹ III) میں انتخابات کے لیے کل 385 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے ہیں جن میں 78 مرد، 78 خواتین اور 229 کمبائن پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں، جبکہ ای سی پی نے 958 پولنگ بوتھ بنائے ہیں جن میں مرد حضرات کے 517 بوتھ شامل ہیں اور خواتین ووٹرز کے لیے 441 بوتھ قائم ہیں ۔ سیالکوٹ کے حلقہ (NA-73، سیالکوٹ-IV) میں کل 5,34,798 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں (جن میں 2,87,754 مرد ووٹرز اور 2,47,044 خواتین ووٹرز شامل ہیں)۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حلقہ (این اے 73، سیالکوٹ IV) میں انتخابات کے لیے کل 351 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے ہیں جن میں 110 مرد، 110 خواتین اور 131 کمبائن پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں، جبکہ ای سی پی نے 851 پولنگ بوتھ بھی بنائے ہیں جن میں مرد حضرات کے 465 بوتھ شامل ہیں اور خواتین ووٹرز کے لیے 386 بوتھ قائم ہیں ۔ سیالکوٹ کے حلقہ (NA-74، سیالکوٹ-V) میں کل 5,39,393 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں (جن میں 2,89,189 مرد ووٹرز اور 2,50,204 خواتین ووٹرز شامل ہیں)۔

الیکشن کمیشن (ای سی پی) 0147حلقہ (این اے 74، سیالکوٹ-V) میں انتخابات کے لیے کل 352 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے ہیں جن میں 98 مرد حضرات ، 98 خواتین اور 156 کمبائن پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں، جبکہ ای سی پی نے 860 پولنگ بوتھ بھی بنائے ہیں جن میں مردحضرات کے 459 بوتھ اور خواتین ووٹرز کے لیے 401 بوتھ قائم ہیں ۔