پاکستان سنی تحریک کاراولپنڈی میں تحریک لبیک کی حمایت کا اعلان

عوام کرین پر مہر لگا کر ملک میں نفاذِنظام مصطفی کی راہ ہموارکریں، کرپٹ ،نااہل سیاستدانوںکو دوبارہ آزما نا پائوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا،عطاء الرحمن دھنیال

منگل 6 فروری 2024 22:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) پاکستان سنی تحریک نے راولپنڈی کے قومی وصوبائی حلقوں میں تحریک لبیک پاکستان کی حمایت کااعلان کردیا، راولپنڈی کے قومی و صوبائی حلقوں میںٹی ایل پی کو کامیاب کرائیں گے، عوام کرین پر مہر لگا کر ملک میں نفاذِنظام مصطفی کی راہ ہموارکریں،کرپٹ اورنااہل سیاستدانوںکو دوبارہ آزما نا اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا،ان خیالات کااظہارپاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل رہنما علامہ عطاء الرحمن دھنیال نے تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا، علامہ عطاء الرحمن دھنیال کاکہناتھاکہ پاکستان سنی تحریک نے راولپنڈی کی سطح پر این ای51 ،این ای52،این اے 54،این ای55،این ای56، پی پی6،پی پی 7، پی پی 8 ، پی پی 9 ،پی پی 12،پی پی16، میں ٹی ایل پی کی حمایت کا اعلان کیا ہے، عوام ووٹ کی طاقت سے ایماندار ودیانتدار افراد کا چنائو کریں ،ماضی میں اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے عوام کو مایوسیوں اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ، غربت ،مہنگائی اور قرضوں کے بوجھ تلے عوام کو دھنسانے والوں کا ووٹ کی طاقت سے محاسبہ کیا جائے ،اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں کاکہناتھاکہ ہم پاکستان سنی تحریک کی طرف سے حمایت کے شکرگزار ہیں، ہماری منزل دنیاوی غرض وغائیت یا اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے،اگرعوام نے کرین پر مہرلگاکر ہمیں اعتماد کا ووٹ دیا تو ایوانوں میں جاکر انشاء اللہ ملک وقوم کی بھرپور خدمت کریں گے۔