عوامی نیشنل پارٹی حیدرآباد نے ایم کیو ایم کے تمام امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا

منگل 6 فروری 2024 22:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی حیدرآباد نے ایم کیو ایم کے تمام امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور اپنے امیدواروں کو بھی ان کی حمایت کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اے این پی حیدرآباد کے ضلعی عہدیداروں وارڈز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اجلاس ضلعی صدر جاوید خان کی زیرصدارت ہوا جس میں انتخابی صورت حال پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی صدر شاہی سید کی پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 219 لطیف آباد پر ایم کیو ایم کے امیدوار عبدالعلیم خانزادہ اور پی ایس 62 لطیف آباد کی نشست ہر ایم کیو ایم کے امیدوار انجینئر صابر قائم خانی کی حمایت کی جائے گی، بعد میں ایم کیو ایم کے امیدواروں اور جاوید خان نے پریس کانفرنس کی اور اے این پی کے حیدرآباد کے تمام امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے حلقوں میں ایم کیو ایم کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کریں اور ان کو کامیاب کرائیں۔