لاہورمیں مختلف سرکاری افسران، سیاسی و کاروباری شخصیات نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے

جمعرات 8 فروری 2024 12:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف سرکاری افسران سیاسی و کاروباری شخصیات نے اپنے اپنے پولنگ سٹیشنز پر ووٹ کاسٹ کئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے این اے 129 اور پی پی 171 کیلئے جی او آ ر میں قائم پولنگ سٹیشن پر،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے حسان گرائمر سکول ساندہ پراور مسلم لیگ( ن) کے صوبائی امیدوار خواجہ عمران نذیر نے رائیونڈ روڈ پر این اے 126 کیلئے قائم پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

مسلم لیگ (ن )کے امیدوار نعیم شہزاد بھٹی نے گوہا وا میں قائم پو لنگ سٹیشن ،جماعت اسلامی کے امیدوار میجر( ر) افتخار اعوان نے فیصل ٹائون میں قائم پولنگ سٹیشن پر جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار میاں عمر صابر نے جیندرہ پنڈ میں قائم پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح صدر انجمن تاجران آ ٹو پارٹس بادامی باغ وقار احمد میاں نے راوی پارک قلعہ لکشمن سنگھ میں اورصدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک زمان نصیب نے گلشن راوی پر قائم پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

دریں اثناء این اے 128 کے آ ئی پی پی کے امید وار عون چوہدری نے جونیئر ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹائون پر قائم پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا اور انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماعمر سہیل ضیاء بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔