ہم کسی صورت صوبے کے پرامن صورتحال کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے،سرداریعقوب ناصر

جمعرات 8 فروری 2024 22:21

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) مسلم لیگ (ن )کے این اے 252 سے امیدوار سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ ہم کسی صورت صوبے کے پرامن صورتحال کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے ڈسٹرکٹ پشین کے تحصیل خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں واقعات میں 27 افراد شہید اور متعدد زخمی ہیں عین الیکشن کے موقع پر دہشت گردی کرانا دراصل الیکشن کو ملتوی کرانے کی ساز ش ہے لیکن ہم اسے ضرور ناکام بنا دنگے پاکستان سے ہر طرع کی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے عوام زیادہ رش میں جانے سے اجتناب کریں ان واقعات میں بھارت اسرائیل کا ہاتھ ہے اور سر زمین افغانستان کی استعمال کرتے ہیں ہم معصوم افراد کے خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنا کر ہی دم لینگے انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ عام انتخابات کے پرامن عمل کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بروقت اور فوری اقدامات اٹھائیں اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ پشین اور قلعہ سیف اللہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی تمام طبی سہولیات فراہم کی جائے انہوں نے بم دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعا کی۔