Yکمشنر لاہور کا مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ

جمعہ 9 فروری 2024 04:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے جنرل الیکشن 2024 کے دوران سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کے دورے کیے۔ کمشنر لاہور نے مختلف علاقوں کے پولنگ اسٹیشنز کے دورے کیے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ڈی سی لاہور کے ہمراہ این اے 128 کریسنٹ ماڈل سکول پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے این ای169 پیر غازی روڈ کے حساس پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان اور کمشنر لاہور نے این اے 129 کے پولنگ اسٹیشنز ایچی سن کالج کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے سکیورٹی اور پولنگ اسٹیشنز و بوتھ پر سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکار ڈیوٹی اور فیلڈ میں موجود ہیں۔ آر او افسران پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ پریزائڈنگ افسران کے ساتھ تمام محکمے مکمل رابطے اور تعاون کررہے ہیں۔ ٹیم سپرٹ کیساتھ فرائض کی انجام دہی جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے محکمہ داخلہ پنجاب کے کنٹرول روم اور مانیٹرنگ سنٹر کادورہ بھی کیا۔ اے ایس انٹرنل سکیورٹی ہوم پنجاب عثمان خالد خان نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔