قومی اسمبلی کے حلقہ این اے198 گھوٹکی سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار خالد احمد خان لنڈ ایک لاکھ20ہزار259ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے198 گھوٹکی سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار خالد احمد خان لنڈ ایک لاکھ20ہزار259ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عبدالحق عرف میاں مٹھا 90 ہزار629ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب55.16 فیصد رہا۔