این اے 11،آزاد امیدوار کی شکست پر حامیوں نے سرکاری گاڑی جلادی

جمعہ 9 فروری 2024 22:59

شانگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 11 سے آزاد امیدوار حاجی سید فرین کی شکست پر احتجاج کے دوران مظاہرین نے سرکاری گاڑی کو آگ لگادی۔این اے 11 شانگلا سے ن لیگی امیدوار امیر مقام کی کامیابی اور آزاد امیدوار حاجی سید فرین کی شکست پر اٴْن کے حامی سڑکوں پر نکل آئے۔

(جاری ہے)

سید فرین کے حامیوں نے شانگلا میں ب ھرپور احتجاج کیا، جنہوں نے الزام لگایا کہ ہم نے سرکاری گاڑی سے جعلی ووٹ پکڑے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ رات تک این ای11سے حاجی سید فرین کی برتری تھی، ہمیں ڈر ہے اب نتائج روک کرتبدیل کردئیے جائیں گے۔شانگلا پولیس کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے سرکاری گاڑی کو آگ لگادی، جس کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کا لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی کارروائی سے متعلق افراد زخمی ہوئے ہیں۔