قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر ،شہداد کوٹ ون سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر ، شہداد کوٹ ون سے پا کستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 85ہزار 370 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علما ء اسلام پاکستان کے امیدوار ناصر محمود 34ہزار 499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 34.89 فیصد رہا۔