مسلم لیگ (ن) نے ضلع سیالکوٹ کی قومی اسمبلی کی پانچ میں سے چار نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی دس میں سے آٹھ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی

جمعہ 9 فروری 2024 22:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ضلع سیالکوٹ کی قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں میں سے چار اور صوبائی اسمبلی کے دس میں سےآٹھ نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان/ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے70، سیالکوٹ1سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کےچوہدری ارمغان سبحانی123,437 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار حافظ حامد رضا112,117ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے71سیالکوٹIIسے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد آصف118,566ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار100,272ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے72سیالکوٹIIIسے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے علی زاہد110,190ووٹ لیکر کامیاب قرار جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار چوہدری امجد علی باجوہ 103,792ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ IV سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار 112،143 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار علی اسجد ملہی 104،067 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کا حلقہ این اے74سیالکوٹV وہ واحد حلقہ ہے جہاں سے آزاد امیدوار محمد اسلم گھمن 130,504 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا شمیم احمد خان 95988 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 44سیالکوٹ1سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عارف اقبال 46,308 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوارسعید احمد بھلی 40,425 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی45سیالکوٹIIسے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق سبحانی63651 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوارعمر جاوید 52839 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 46سیالکوٹ III سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار فیصل اکرام 55،254 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوارروبا عمر 47,924ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 47سیالکوٹIVسے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ محمد منشا ءاللہ بٹ 50,602 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار محمد کاشف 44,890 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 48 سیالکوٹ Vسے آزاد امیدوار خرم ورک 47340ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا لیاقت 41657 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 49 سیالکوٹVIسے آزادامیدواررانا فیاض48219ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار رانا افضل 40525 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 50سیالکوٹ VII سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری نوید اشرف 45627 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار امان اللہ43971 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51سیالکوٹ VIII سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ذیشان رفیق 49538 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدواروقاص افتخار 46905ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔ 52سیالکوٹ IXسے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار چوہدری ارشد جاوید وڑائچ 58385 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن49850 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔ 53سیالکوٹ Xسے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا عبدالستار59307ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار ملک جمشید غیاث58351 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔